ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گائے کی حفاظت کے نام فرقہ ورانہ کوششوں کوبرداشت نہیں کریں گے

گائے کی حفاظت کے نام فرقہ ورانہ کوششوں کوبرداشت نہیں کریں گے

Thu, 21 Jul 2016 20:59:04    S.O. News Service

مودی حکومت زعفرانی ایجنڈا چلا رہی ہے، ممتابنرجی نے علاقائی جماعتوں کومضبوط کرنے کی اپیل کی
کولکاتہ21جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )نریندرمودی حکومت پربھگوا کرن کاایجنڈا چلانے اوروفاقی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے آج کہا کہ وہ گائے حفاظت کے نام پرفرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گی۔ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ نے مرکز کی حکمران بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایاکہ وہ ریاست کے معاملات میں دخل دے رہی ہے اور بی جے پی سے مقابلے کے لئے انہوں نے علاقائی جماعتوں کومضبوط کرنے کی اپیل کی۔بنرجی نے کہاکہ وہ دوستوں کی مددکریں گی اور ساتھ ہی کہاکہ وہ وزیراعظم نہیں بنناچاہتیں۔سال 1993میں پولیس کی فائرنگ میں یوتھ کانگریس کے 13کارکنوں کے مارے جانے پرہرسال’’شہیددیوس‘‘منانے والی ممتا نے اپنی تقریر میں کہاکہ وہ (مودی حکومت)ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہے ہیں اور ریاستوں کے معاملے میں مداخلت کر رہے ہیں۔علاقائی جماعتوں کو مضبوط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی مدد کریں گی لیکن وہ وزیر اعظم نہیں بننا چاہتیں۔انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں وزیر اعظم بننا چاہتی ہوں۔لیکن میں کچھ اور نہیں چاہتی۔میں اپنی جھونپڑی میں رہنا چاہتی ہوں اورریاست میں کام کرناچاہتی ہوں۔ممتا نے کہاکہ گجرات میں دلتوں پر جس طرح سے حملہ کیا گیا ان میں مذمت کرتی ہوں۔گؤرکشا کے نام پروہ فرقہ وارانہ نفرت اور فسادات پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گؤرکشا کے نام پر ہم فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔


Share: